وزیراعظم آفس کے چھٹے فلور پر واقع کمرے میں آگ لگ گئی، اس کمرے میں کیبنٹ اجلاس کے حوالے سے ڈاکیومینٹیشن کی جاتی ہے،آتشزدگی کے واقعے کے وقت وزیراعظم عمران خان اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے چھٹے فلور پر کیبنٹ بلاک کے برابر میں واقع کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی بروقت نشاندہی پر کمرے میں موجود اسٹاف نے فوری طور پر کمرہ خالی کردیا۔آتشزدگی کے واقعے کے فوری بعد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو عملے سے خالی کرانے کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے وزیراعظم آفس کے فائر سسٹم سے مدد لی گئی ، اس کے علاوہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئیں، کیبنٹ بلاک کے کمرے کی انڈر گرانڈ وائرنگ میں شارٹ سرکٹ ہوا جس کے باعث آتشزدگی ہوئی، اس کمرے میں کیبنٹ اجلاس کے حوالے سے ڈاکیومینٹیشن کی جاتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آگ کی شدت زیادہ تھی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آتشزدگی کے واقعے کے وقت وزیراعظم عمران خان اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024