کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دومنشیات فروش خواتین سمیت 52افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ مچھلی بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرکے 7 کلو سے زائد بہترین کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ، گرفتار خواتین منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو چرس فراہم کرتی تھیں۔گرفتار خواتین کی شناخت رشیدہ اور خدیجہ عرف ویلوکے نام سے ہوئی ہے،یہ ملزمان خواتین شہر کے متعدد علاقوں میں منشیات کی فراہمی کا بھی کام کرتی تھیں، ملزمان کے خاندان کے دیگر افراد بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔دوسری جانب سی ویو پر ون وہیلنگ اور موٹر سائیکل کی ریس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق کریک ڈاون سی ویو پر بڑھتے ہوئے حادثات کے باعث آلٹر موٹرسائیکلوں اور شرط لگا کر ریس لگانے والوں کے خلاف کیا گیا ، جبکہ گرفتار افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا .
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024