پاکستان سٹیزن پورٹل پر 6 لاکھ 4 ہزار 74 شکایات
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 8لاکھ75ہزار111افرادنے رجسٹریشن کی ہے جس میں پاکستانی شہریوں کی تعداد 7لاکھ91ہزار59 ،بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80ہزار 7سو 53ہے جبکہ غیر ملکی افراد کی تعداد 3ہزار 2سو 99 ہے۔ اسی طرح عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کل 6لاکھ4ہزار74شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں 5لاکھ 53ہزار 9سو 53پاکستان میں رہنے والے شہریوں نے درج کی ہیں جبکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں نے 47ہزار 729 شکایات درج کیں۔ اسی طرح 2ہزار 3سو 92شکایات غیر ملکیوں کی جانب سے درج کی گئی ہیں۔ اب تک حل شدہ شکایات کی تعداد 4لاکھ 49ہزار 25 ہے ، جس میں سب سے زیادہ شکایات پنجاب میں حل کی جاچکی ہیں جو تقریباً 43.87 فیصد ہے۔