نوجوان کی ہلاکت پرڈیوڈہیل دفتر خارجہ طلب،امریکی سفیر کی دفتر خارجہ کو تحقیقات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر امریکی سفیر ڈیوڈہیل کو دفتر خارجہ طلب کرکے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شدیدا حتجا ج ریکارڈ کرایا جبکہ امریکی سفیر نے بھی غمزدہ خاندان کے لئے ہمدردی سمیت دفتر خارجہ کو تحقیقات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان عتیق کی ہلاکت پر امریکی سفیر ڈیوڈہبل کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا سیکرٹیری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس واقعے میں اتاشی ملوث پایا گیا تو امریکی سفارتخانہ بھرپور تعاون کرے گا اور دفتر خارجہ تحقیقات کے لئے جب بھی طلب کرے گا امریکی سفارتخانے کے تمام اہلکار حاضر ہونگے اور بھرپور تعاون کرینگے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ اس معاملے میں ملکی قوانین اور ویاناکنونشن 1981 کے مطابق غمزدہ خاندان کے ساتھ انصاف پورا کیا جائیگا۔