امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی سے ٹکر لگنے کے باعث سے جاں بحق کالج طالب علم عتیق کی نماز جنازہ نواحی گاں تلہاڑ میں ادا کردی گئی۔ ہفتہ کے روز موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ نوجوان امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا۔تیئس سالہ عتیق کالج کا طالب علم اور نجی ہوٹل میں ویٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ ہفتہ کے روز وہ کام کیلئے اپنے کزن راحیل کے ہمراہ نکلا تھا کہ ایف ایٹ سے مارگلہ روڈ کی طرف اچانک سنگل کراس کرتی امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔ سفارت خانے کی گاڑی امریکی ملٹری اتاشی مسٹر جوزف چلا رہے تھے۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سفارت خانے کی گاڑی ملٹری اتاشی مسٹر جوزف چلا رہے تھے، سفارتی استثنی کے باعث امریکی اہلکار کو سفارت خانے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی، جب کہ گاڑی تھانہ کوہسار منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق امریکی سفارت کار دامن کوہ جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملٹری اتاشی کی گاڑی کے حادثے سے آگاہ ہیں، مقامی حکام سے رابطہ ہے، تحقیقات میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔واقعہ پر پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش ہومی سایڈ یونٹ کے حوالے کی گئی ہے، لواحقین کی درخواست پر ڈرائیور کیخلاف کارروائی کی جائے گی، سفارت کار کے پاس لائسنس تھا یا نہیں فی الحال علم نہیں۔واقعہ کی ایف آئی آر عتیق کے والد محمد ادریس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ عتیق کے والد نے اپنا مقف دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا سیکٹر ایف ایٹ کے قریب مارگلہ روڈ سے گزر رہا تھا جب امریکی سفارت کار نے سگنل توڑتے ہوئے اس کی بائیک کو ٹکر ماری۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والے حادثے سے آگاہ ہیں اور معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ عتیق کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے لئے انصاف کے طلبگار ہیں۔ دوسری جانب تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایکسیڈینٹ میں غلطی امریکی سفارت کار کی تھی۔ ادھر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حادثے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا امریکی سفارتکار نے واضح طور پر ٹریفک قانون توڑا جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہوا۔انھوں نے بتایا واقعہ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے جبکہ وزارت خارجہ سے معاملہ امریکی سفیر کے ساتھ اٹھانے کا کہہ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی تھی جس کے باعث نوجوان جاں بحق جبکہ اس کے کزن زخمی ہوگیاتھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024