پاکستان نے امریکہ سفارتکارکی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پرامریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ڈیوڈ ہیل سے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں تعینات ائر ڈیفنس اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ پر احتجاج کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی سفیر سے پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر نے نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ پر اظہار افسوس اور اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔سیکریٹری خارجہ کے مطابق سفیر نے واقعہ کے حوالے سے پولیس سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔امریکی سفارتکارکرنل جوزف نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوارعتیق کو کچل دیا تھا۔واقعہ میں عتیق کا کزن شدید زخمی ہوا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024