تھانہ چونترہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا پولیس نے بتایا کہ مقتول اسد علی کو خاندانی رنجش کی بناپر قتل کیا گیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔