عمران خان کیخلاف دس ارب ہرجانے کے دعوی کی سماعت 28اپریل تک ملتوی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر دس ارب ہرجانے کے دعوی کی سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی ۔ہفتہ کو سماعت شروع ہوئی تو حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال خان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی۔ حنیف عباسی نے دعوی میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقاریر میں انھیں منشیات سمگلر کہا جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔