کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کی برتری برقرار، 57میڈلز حاصل کر لئے
گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے ساحلی شہر گولڈ کوسٹ میں 21کامن ویلتھ گیمز کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ آسٹریلیا 20گولڈ، 17سلور اور 20برونز ٹوٹل 57میڈلز کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ انگلینڈ 14گولڈ میڈلز کیساتھ دوسرے، کینیڈا 5گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے اور بھارت 4گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی دستہ ابھی تک کوئی گولڈ میڈل حاصل نہیں کر سکا ہے، پاکستان ایک برونز میڈل کیساتھ ٹیبل پر آخری نمبروں پر ہے۔