شمالی وزیرستان میں امن قائم ہونے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں میں تیزی
میران شاہ (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں امن قائم ہونے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آرمی کے تعاون سے شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا کامیاب انعقاد کیا پاکستان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد ، سابق ٹیسٹ کرکٹر شاداب احمد ، لیگ سپنر یاسر شاہ کے ساتھ ساتھ جی ایم این سی اے علی ضیا بھی موجود تھے میران شاہ میں نمائندگان اور کرکٹ سٹارز کا استقبال والہانہ انداز میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میرانشاہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام امن کی علامت ہے اور اب فاٹا میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں