ہمارا بچہ ’مرزا ملک‘ کہلائے گا:ثانیہ مرزا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گوا فیسٹ 2018‘میں ’صنفی تعصب ‘کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اور مجھ میں طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام ’مرزا ملک ‘ ہوگا ناکہ صرف’ ملک‘ ،جبکہ میرے شوہر پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔31سالہ ٹینس اسٹار نے بتایا کہ ہم دو بہنیں ہیں،کبھی خواہش نہیں رہی کہ ہمارا ایک بھائی بھی ہو۔میرانام آج بھی ثانیہ مرزا ہے،میں نے شادی کے بعد اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا ،یہ آگے بھی بڑھے گا۔