پیپکو کا سینئرسلیکشن بورڈ کل لاہور میں ہوگا
ملتان(نامہ نگارخصوصی)پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی(پیپکو)کا سینٹرسلیکشن بورڈ9اپریل (پیر)کو واپڈا ہائوس لاہور میں ہوگا۔بورڈ چیف انجینئر عہدہ سے جنرل منیجر عہدہ پر ترقی کے کیسوں کا جائزہ لے گا۔ذرائع کے مطابق چیف انجینئر کی جنرل منیجر عہدہ پر ترقی کا فیصلہ ہونے کے بعد سپرنٹنڈنگ انجینئر کی چیف انجینئر عہدہ پر ترقی کے بورڈ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔