میئر نے شہر میں غیر قانونی سلاٹرنگ کی روک تھام کا حکم دیدیا
ملتان(خبر نگارخصوصی)میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے شہر میں ہونیوالی غیر قانونی سلاٹرنگ کی روک تھام کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کرے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور شہر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے انفورسمنٹ انسپکٹرز کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دو روز قبل اندرون شہر میں غیر قانونی سلاٹرنگ کی شکایت پر مارا جانے والا چھاپہ ناکام ہوگیا تھا معلوم ہوا ہے کہ سرکاری اہلکار نے چھاپہ کی مخبری کردی تھی جس کیوجہ سے چھاپہ کا میاب نہیں ہوسکا تھا۔