آر ایچ سی خان گڑھ میں 9 سال سے موجود ای سی جی مشین استعمال نہ ہو سکی، ڈپٹی کمشنر نے ٹیکنیشن تعینات کرنے کی منظوری دیدی
خان گڑھ (خبر نگار) رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں نو سال سے موجود ای سی جی مشین ابھی تک استعمال نہیں ہو سکی مشین ٹیکنیشن نہ ہونے کی وجہ سے مریض حکومت کی جانب سے دی گئی اس سہولت سے محروم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سیف انور جپہ نے میڈیا میں کی جانے والی نشاندہی پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خان مگسی کو جلد از جلد رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں موجود ای سی جی مشین کو چلانے کے لئے ایک ٹیکنیشن تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں گیسٹرو کے مریضوں کے لئے ڈریپیں نہ ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد خان مگسی کو رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ وہ خود بھی اپنے اچانک دوروں کا سلسلہ جارکھیں گے۔