اسلام آباد میں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور شکار کی روک تھام کے لئے عوامی آگاہی مہم شروع کر نے کا فیصلہ
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے وفاقی دارالحکومت میں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور شکار کی روک تھام کے لئے عوامی آگاہی مہم شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ‘الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر عوامی آگاہی پیغامات شائع اور نشر کیے جائیں گے۔اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر انیس الرحمان کے مطابق وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے جنگلی حیات کے تحفظ اور لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کے لئے مہم چلانے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے ۔