زائرین کی کوئٹہ تفتان آمدورفت کا مسئلہ مستقلاً حل کیا جائے ، شجاعت علی بخاری
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل شجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان آمدورفت میں شدید مسائل سے دوچار زائرین مقامات مقدسہ کا مسئلہ مستقلاً حل کیا جائے ،حکومت وعدے کے مطابق کوئٹہ زاہدان ریل سروس کا فوری اجراء کرے ، آزادی کشمیریوں کا حق ہے جسے بھارتی استبداداور اسکی سرپرست استعماری قوتیں زیادہ عرصہ سلب نہیں رکھ سکتیں ،کشمیر و فلسطین کے مظلوموں سے لاتعلق مسلم حکمرانوں کو خدا کی عدالت میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحاج نجم عباس کربلائی کی زیر قیادت عازمین عمرہ و زیارات حجاز وعراق ایران کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔