مسلم لیگ ن نے ضلع وہاڑی میں اپنے امیدوار فائنل کر دیئے: ذرائع
میلسی(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ ن نے ضلع وہاڑی میں اپنے امیدواران فائنل کر دیئے ، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات ،ذرائع کے مطابق تین روز قبل ضلع وہاڑی کے ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے ا جلاس میں زیادہ ترامیدواران کو فائنل کر دیا گیا ہے۔این۔اے 162سے چوہدری نذیر احمد آرائیں،پی پی 229سے یوسف کسیلیہ جبکہ پی پی 230کو زیر غور رکھا گیا ہے۔اسی طرح این۔اے 163سے ساجد نسیم مہدی،پی پی 231سے عرفان عقیل دولتانہ ،پی پی 232سے بلال اکبر بھٹی ،این سے 164سے محترمہ تہمینہ دولتانہ ،پی پی233سے میاں ثاقب خورشید ،پی پی 234سے نعیم اختر بھابھہ ،جبکہ این اے 165 ، پی پی 235اور پی پی 236کو پی پی230کی طرح چند وجوہات کی بنا پر مؤخر کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ایم این اے سعید احمد خان منیس پی پی 234اور پی پی 235سے اپنے دونوں بیٹوں عاصم سعید منیس اور آصف سعید منیس کو الیکشن لڑوانے کے خواہاں ہیں۔جبکہ پارٹی قیادت میں سابقہ ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی میاں ماجد نواز کو منانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔اسی طرح ایم ۔پی ۔اے چوہدری ارشاد آرائیں ،پی پی 229سے اپنے بیٹے عمران ارشاد آرائیں کو الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں۔دوسری طرف اس خبر کی پارٹی ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔