بھارت بربریت روکے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے : ملیحہ لود ھی
نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں اور بھارت کو کشمیر میں اپنی بربریت روکنا ہوگی۔ نیویارک کے پاکستان ہاؤس میںیوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔ بھارت کو اپنی بربریت روکنا ہوگی۔انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور جنازوں تک پر فائرنگ کرتا ہے، اسے یہ سب روکنا پڑے گا اور اب تبدیلی ضرور آئے گی۔کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے۔ ہم کشمیری عوام کے بھی سفارتکار ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑرہا ہے۔مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات کی اور انہیں لائن آف کنٹرول پربھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔