وزیر اعلیٰ سندھ کا لیاری میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے انگلش میڈیم سکول کا دورہ، بچوں میں گھل مل گئے
کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتے کو لیاری میں قائم ڈی سی ٹی او انگلش میڈیم ہائی اسکول کا دورہ کیا، سیکرٹری ایجوکیشن اقبال درانی ، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن ناہید درانی اور سکول کے ایڈمنسٹریٹر نذیرتنیو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سکول آمد پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں سے انگلش میں سوالات کیے اور انگلش میں جوابات سن کر بہت لطف اندوز ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکول آڈِیٹورِیَم میں طلبائ، اساتذہ اور سکول انتظامیہ سے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی سی ٹی او سکول کے بچوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بچے روانی سے انگلش بول رہے ہیں، لیاری میں بچوں کو اچھی تعلیم ملتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، یہ سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں اچھی تعلیم کی ایک بہترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ بچوں میں گھل مل گئے۔