راولپنڈی، بی آئی ایم ا یس کے طلبہ گروپوں میں تصادم، ایک جاں بحق، 2زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نیو ٹائون کے علاقے سکستھ روڈ پر بارانی انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنس کے دو طلبہ گروپوں میں تصادم سے ایک طالبعلم جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے حملہ آور طالبعلم فرار ہوگیا ملک آباد کے قریب ہونے والے اس تصادم کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف بھی وہاں پہنچ گئے پولیس نے بتایا کہ بارانی انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنس کے طالبعلم کامران یوسفزئی سکنہ سوات، عزیر اور فیصل بھٹی کو چاقوکے وار سے زخمی کردیا گیا جس کے نتیجے میں کامران یوسفزئی جاں بحق جبکہ دیگر دونوں زخمی ہوگئے جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کا نام مکرم عباسی معلوم ہوا ہے جسے ادارے سے خارج کیا گیا تھا دونوں گروپوں کے مابین کچھ روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا پولیس نے زخمیوں کے بیان لینے کی بھی کوشش کی تاکہ اس واقعہ کی تفتیش میں تیزی لائی جا سکے تاہم طالبعلم کے قتل اور دو طلبہ کے زخمی ہونے کے واقعہ کا پولیس نے قتل ، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔