کراچی: شیریں جناح کالونی کی آئل فیلڈ میں دھماکہ‘ 2افراد جاں بحق‘ 4زخمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+صباح نیوز)شیریں جناح کالونی میں آئل فیلڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میںسے 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ نجی کمپنی میں قائم شیرے کے سٹوریج ٹینک میں ہوا۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت کشور کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دھماکے کے بعد ہزاروں لیٹر شیرہ زمین پر پھیل گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 میں سے 3 افراد کو سول ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دھماکہ سٹوریج ٹینک میں حادثاتی طور پر گیس بھرنے سے ہوا ہے۔آن لائن کے مطابق زخمیوں میں 35سالہ سلطان شاہ ولداسماعیل شاہ،50سالہ ریاض ولدعبدالراق،،23سالہ شارخ ولدمحمدایوب،60سالہ عزیزگل ولدسیداحمدگل،56سالہ عظمت علی ولد تاجد دین،30سالہ ناصرولدمحمدآصف، 50سالہ نویدگل ولدامیراحمدگل ۔40سالہ سعدولدزبیرشامل ہیں۔