جرمنی: راہگیروں پر کار چڑھا دی گئی کئی ہلاک و زخمی، ملزم نے خودکشی کرلی
برلن (اے ایف پی) جرمنی کے شہر مونسٹر میں راہگیروں پر کار چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ریجنل پولیس سروس نے لوگوں کو علاقے میں جانے سے منع کیا ہے۔ لوگ واقعہ کے حوالے سے قیاس آرائیاں پر توجہ نہ دیں ملزم نے گاڑی چڑھانے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعہ میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔