پی پی وفد کی شبیر قائم خانی کی رہائشگاہ آمد، شمولیت کی دعوت دی
کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد سعید غنی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شبیر قائم خانی کی رہائشگاہ پہنچا جہاں پیپلز پارٹی کی جانب سے شبیر قائم خانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ شبیر قائم خانی نے کہا کہ اب تک کسی اور پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا، ابھی وہ گھر پر ہیں اور فیملی کو ٹائم دے رہے ہیں۔ ان کا سعید غنی سے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وفد کی آمد ان کیلئے باعث خوشی ہے، اب بھی یہی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم پھر سے ایک ہوجائے۔