3 بچوں سے بدفعلی کے واقعات‘ محنت کش کی کمسن بیٹی سے زیادتی
وہاڑی‘ شاہ جمال‘ سرائے سدھو‘ اڈا دانڑیں (خبرنگار و نامہ نگاران) وہاڑی‘ شاہ جمال اور سرائے سدھو میں بچوں سے بدفعلی کے واقعات اڈا دانڑیں میں محنت کش کی بیٹی سے زیادتی۔تفصیل کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے 45 ڈبلیو بی میں دو اوباشوں نے سات سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرکے خون میں لت پت کھیتوں میں چھوڑ کر فرار پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکے سات سالہ سمیع اللہ کے والد سلیم نے اہل علاقہ کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میرا بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ دو اوباش نوجوان شہباز اور احمد میرے بیٹے کو اغواء کرکے لے گئے دیر بعد پتہ چلا کہ قریبی کھیتوں میں بچہ لت پڑا ہے تو فوری ہسپتال لے جا کر میڈیکل بنوایا جس پر پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کردیا جبکہ دونوں ملزمان تاحال مفرور ہیں بچے کے والد سلیم نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک سے انصاف کی اپیل کی ہے دریں اثناء چوک مکول میں اوباش نے ماموں کے فون کا جھانسہ دیکر آ ٹھ سالہ بچے کو دوکان میں بند کر کے زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایاز احمد کھلنگ سکنہ کھلنگ جنو بی نے پولیس کو بتایا کہ کوٹ ادو کے رہائشی جمیل شاہ نامی اوباش نے ویلڈنگ کی دو کان کھول رکھی ہے اس کا آ ٹھ سالہ بیٹا محمد مدنی صبح ساڑھے نو بجے بسکٹ لینے کے لیئے جا رہا تھا کہ اس نے محمد مدنی کو ماموں کا فون سننے کا جھانسہ دیکر بلایا اس کی دوکان میں محمد مدنی کے جانے پر دروازہ بند کر کے اس کی کمسن بیٹے سے زیادتی کر ڈالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔سرائے سدھو کے نواحی موضع فاضل شاہ کا رہائشی اور یونین کونسل سردار پورکے چوکیدار اللہ دتہ جوئیہ کے تیرہ سالہ بیٹے محسن شہزاد کو اسی موضع کے دو اوباش شکیل اعجاز اور شیر علی نے فون کیا کہ سابق نائب ناظم سید انور علی شاہ کے ڈیر ے کے قریب آکر ہماری بات سن جائو آپ کے والد کے لئے ایک پیغام دینا ہے جس پر وہ گھرسے ان کی بات سننے کے لئے چلا گیا جب وہ انور شاہ کے ڈیرے کے قریب پہنچا تو دونوں اوباشوں نے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور آبادی سے دور ویرانے میں واقع ایک باغ میں لے گئے جہاں گن پوائنٹ پر دونوں ملزمان شراب پی کر نشے میں دھت ہوکر اس سے بد فعلی کرتے رہے اور شام کے قریب جب اس کی حالت غیر ہونے لگی تو اسے اٹھا کر گھر کے قریب چھو ڑ کر فرار ہوگئے۔ اڈا دانڑیں کے نواحی علاقہ جھنگڑ ماہڑھا بستی رحمان آباد کے رہاشی عرفان ولد کریم بخش ماہڑھا نے غریب پکوڑے فروش کی پانچ سالہ بیٹی ن کو اکیلا پاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔مقامی ڈاکٹر نے میڈیکل سرٹیفکیٹ میں زیادتی نہ ہونا قرار دیا جس پر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ کرپٹ ڈاکٹر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔