تھانہ گگو منڈی میں آتش بازی کا گولہ پھٹنے سے دھماکہ، ایک شخص زخمی
گگو منڈی( نامہ نگار)تھانہ گگو منڈی کی بلڈنگ کے اندر خوف ناک دھماکہ ۔ ایک شخص شدید زخمی ۔زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والہ ریفر کر دیا گیا ۔دھماکہ آ تش بازی کے گولے پھٹنے کے نتیجہ میں ہوا پولیس کا وقف ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 11بجے کے قریب پولیس اسٹیشن کی عمارت کے اندر شدید دھماکہ ہوا جس کی آ واز دور دور تک سنی گئی دھماکے کے نتیجہ میں تھانہ کے احاطہ میں ایک فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور خاکروب ماجھو۔ دھماکہ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر میڈیکل آ فیسر نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والہ ریفر کر دیا ۔پولیس کے مطابق دھماکہ آ تش بازی کے گولے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جو پولیس نے قبضہ میں لے رکھے تھے اور ایک شاپر میں موجود تھے آ ج صبح خاکروب ماجھو نے صفائی کی تو تھانہ کے احاطہ کی بیرونی دیوار کے قریب کوڑا کرکٹ جمع کر کے اسے آ گ لگا دی کوڑے کے ڈھیر میں آتش بازی کے کریکر ز کا شاپر بھی موجود تھا جو آ گ لگتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا ۔