نیب قوانین کاخاتمہ کرپٹ مافیا کو تحفظ دے گا: لیاقت بلوچ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی محب دین اور محب وطن قوتوںکی ترجمان اور نمائندہ پارٹی بنے گی ۔ نیب قوانین کا خاتمہ کرپٹ مافیا کو تحفظ د ے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ یقینی بنائے کہ ملکی قوانین اور ادارے سیاسی ، ریاستی ذمہ داریوں پر افراد کے خلاف انتقامی کاروائی کا ذریعہ نہ بنیں ۔