چور دروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے: چودھری جعفر اقبال
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سے چیئرمین پاکستان سرائیکی قومی اتحاد پارٹی کرنل(ر)عبدالجبار عباسی کی ملاقات۔دونوں رہنمائوں میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت جنوبی پنجاب کے حوالہ سے اہم معاملات زیر غور آئے۔ چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ چور دروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے کبھی خیر خواہ نہیںہو سکتے، تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، آئندہ انتخابات میں دھرنے، لاک ڈائون اور جھوٹ کی سیاست کرنے والے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔