نا اہل شخص نیب کو ختم کرنے ‘نگران سیٹ اپ پر ہدایات کیسے دے سکتا ہے: محمود الرشید
لاہور ( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ ایک نا اہل شخص کیسے نیب قانون کو ختم کرنے اور نگراں سیٹ اپ پر ہدایات دے سکتا ہے؟ ،میاں صاحب ریاستی ادارے کمزور کرکے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے نہ عوام کی خدمت، یہ سوچ ملک کیخلاف بغاوت اور ملک توڑنے کے مترادف ہے۔ نواز شریف ابھی بھی خود کو وزیراعظم سمجھتے ہیں اور گفتگو میں انداز شاہی ریاستی اداروں سے نفرت کی بو رکھتا ہے بھلا ایک نا اہل بددیانت شخص اور ایسا شخص جس کا مال اور اولاد باہر ہو وہ کیسے حب الوطنی کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ ملک کی اس سے بھی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے جب ایک وزیراعظم نا اہل اور سند یافتہ بددیانت شخص کو اپنا وزیراعظم قرار دے۔ نواز شریف کا بیا نیہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، عدلیہ کیخلاف محاذ آرائی سے انصاف کی فراہمی متاثر ہوگی کچھ ایسا ہی بیا نیہ متحدہ بانی کا بھی تھا ۔