انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ،پاکستان فیڈریشن کا بائیکاٹ ،تمام کھلاڑیوں کے حصہ لینے پر پابندی
فیصل آباد (آئی این پی )8اپریل سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ آسٹریلیاکاپاکستان فیڈریشن نے بائیکاٹ کردیاتمام کھلاڑیوں کے حصہ لینے پر پابندی ۔ ترجمان پاکستان کبڈی فیڈریشن طیب گیلانی کے مطابق ، عالمی تنظیم سے NOCحاصل کیے بغیر آرگنائزرنے ٹورنامنٹ کروانے کی کوشش کی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے فیڈریشن سے منسلک تمام اداروں نے واپڈا، ایئرفورس، آرمی ،پولیس ، SNGPLپنجاب نے اپنے اپنے کھلاڑیوں پر آسٹریلیا جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی محکمانہ کے بغیر گیاتو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور جولوگ کھلاڑیوں کو ورغلا کر لے جارہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی ہوگی متوقع شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی لسٹ FIAاورامیگریشن کو دے دی گئی ہے ۔