پاکستان کو ہم گرائونڈ پر شکست ورلڈ گروپ مںی جگہ بنانے کا سنہری موقع کھو دیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ون کے میچز میں پاکستان کو ازبکستان کے ہاتھوں چار۔ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان نے اپنے ہوم گراونڈ میں ڈیوس کپ کے ورلڈ گروپ میں جگہ بنانے کا سنہری موقع کھو دیا۔پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں واقع گراس کورٹ میں کھیلے جانیوالے اس بین الاقوامی مقابلوں کے دوسرے روز کاپہلا ڈبلز میچ پاکستانی کھلاڑیوں عقیل خان واعصام الحق قریشی اور ازبک کھلاڑیوں ڈینس اسٹومن و جرابیک کریمووکے درمیان کھیلا گیا جس میں ازبک کھلاڑیوں نے 6-2اور6-4سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کر لی،ڈبلز کا پہلا سیٹ 26منٹ جاری رہا اور ازبک کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ کی تیسریاور پانچویں گیم بریک کیں جبکہ دوسرا سیٹ 42منٹ جاری رہا جس میں ازبک کھلاڑیوں نے تیسری گیم بریک کی۔مذکورہ ڈبلز مقابلے کے بعد ریورس سنگلز پاکستانی کھلاڑی عقیل خان اورازبک کھلاڑی ڈینس اسٹومن کے درمیان کھیلا گیاجس میں ازبک کھلاڑی ڈینس اسٹومن نے 6-1اور6-3سے کامیابی حاصل کرکے ڈیوس کپ کے ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ریورس سنگلز کا پہلا سیٹ 22منٹ جاری ریا جس میں ازبک کھلاڑی نے پہلی،پانچویں اور ساتویں گیم بریک کیں جبکہ دوسرا سیٹ 33منٹ جاری رہا جس میں عقیل خان نے پہلی جبکہ ازبک کھلاڑی نے دوسری اور چوتھی گیم بریک کیں۔پاکستان اور ازبکستان کے کھلاڑیوں مزمل مرتضٰی اورخمایوں سلطانیوکے درمیان آخری سنگلز میچ کھیلا گیا جس میں ازبک کھلاڑی نے 6-3اور6-1سے کامیابی حاصل کر لی۔پہلا سیٹ 29منٹ جاری رہا جس میں پاکستانی کھلاڑی نے دوسری جبکہ ازبک کھلاڑی نے تیسری،پانچویں اور نویں گیم بریک کیں۔دوسرا سیٹ 21منٹ جاری رہا اور اس سیٹ میں ازبک کھلاڑی نے دوسری اور چھٹی گیم بریک کیں۔ پاکستان اب 2019 میںگروپ ون میں ہارنے والے ممالک کے کھلاڑیوں کے مد مقابل ہوگا۔