شریف میموریل کرکٹ اکیڈمی نے رانا کلب کو سات وکٹوں سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) شریف میموریل کرکٹ اکیڈمی نے رانا کرکٹ کلب کو سات وکٹو ں سے ہرا دیا۔ رانا کرکٹ کلب نے 148رنز بنائے، علی نے 30 اور دانش نے20 رنز بنائے۔ سید اشعر نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ فرحان نے تین وکٹ حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میںشریف میموریل نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ اسد اعوان نے 35 اور علی نے 32 رنز بنائے۔