الیکشن 2018ءمیں پیپلزپارٹی حیران کن نتائج دینے کیلئے تیار ہے 2018ءکے الیکشن میں بڑے بڑے برج گرینگے بلاول
ملتان ‘ قادر پور راں (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ءمیں پیپلزپارٹی حیران کن نتائج دینے کیلئے تیار ہے 2018ءکے الیکشن میں بڑے بڑے برج گرینگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب صوبہ کی بات کی جنوبی پنجاب کو تخت لاہور سے نجات دلائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ ملتان کے پہلے روز قادر پور راں اور کوٹلہ تولے خان میں رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں لگائے گئے کیمپس کے دورہ کے دوران کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو ہمیشہ وسائل سے دور رکھا گیا جس کی وجہ سے خطہ جنوبی پنجاب مسائل میں گھرا ہوا ہے جبکہ صرف پیپلزپارٹی نے اس خطہ کے باسیوں کو مناسب نمائندگی دی اور پیپلزپارٹی کے دور میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب می جتنے ترقیاتی کام کروائے وہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسانوں کو مراعات دیں لیکن موجودہ حکمرانوں نے جو حال کسانوں کا کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ہمیں کسانوں کے دکھوں کا احساس ہ اور ہم ہی کسانوں کو ان مشکلات سے نجات دلائینگے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے دل کھے علاج کیلئے کراچی لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں ہسپتال بنائے اسی طرح ہم مظفر گڑھ‘ لیہ اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ہر شہر میں ایسے جدید ہسپتال بنائینگے تاکہ اس خطہ کے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ ملتان کی ایک تاریخی حیثیت ہے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے بعد میں ملتان حاضر ہوا ہوں میں اس خطہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی آواز بلند کی تو ہماری مخالفت کی گئی مگر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا کر چھوڑیگی پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسان ‘ مزدوروں‘ اقلیتوں اور خواتین کو مضبوط کیا اور انکے حقوق کی آواز بلند کی اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں جنوبی پنجاب میں جتنے کام میں نے کئے اور کوئی نہیں کر سکتا۔
بلاول
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔ جبکہ آصف علی زرداری آج ملتان پہنچیں گے بلاول بھٹو زرداری کے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین‘ ودیگر رہنما¶ں نے ان کا استقبال کیا جبکہ مخدوم احمد محمود کی بیرون ملک موجودگی کے باعث ان کے بیٹے ایم پی اے مخدوم مرتضیٰ محمود بھی خصوصی طیارے کے ذریعے ائیر پورٹ پہنچے اور بلاول بھٹو کے استقبال میں شریک ہوئے بلاول بھٹو کو انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے گیلانی ہا¶س لایا گیا جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کی گیلانی ہا¶س کو چاروں طرف سے سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرا ہوا تھا جبکہ بلاول بھٹو کا ذاتی سکیورٹی سٹاف بھی گیلانی ہا¶س میں موجود تھا اور انہوں نے مکمل کنٹرول سنبھالا ہوا تھا گیلانی ہا¶س میں صرف مخصوص لوگوں کو داخل ہونے دیا گیا اور گاڑیوں کی بھی سخت چیکنگ کی گئی ظہرانہ میں سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی ‘ سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ‘ سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف‘ میاں ساجد پرویز‘ خواجہ رضوان عالم‘ نتاشہ دولتانہ‘ شوکت بسرا‘ عبدالقادر شاہین‘ بیرسٹر حیدر زمان قریشی بھی موجود تھے بلاول بھٹو نے مختلف رہنما¶ں سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سید یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا گیلانی ہا¶س میں لنچ کے بعد بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق جج حبیب اﷲ شاکر کی رہائش گاہ گلگشت کالونی میں پہنچے اور ان کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ حبیب اﷲ شاکر جیسے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں بعد ازاں بلاول بھٹو بلاول ہا¶س بہادر پور پہنچے جہاں انہوں نے بلاول ہا¶س کا معائنہ کیا اور کچھ دیر آرام کے بعد قادرپورراں گئے جہاں سابق ایم پی اے ملک ارشد راں‘ ملک حسن راں‘ ملک عباس راں کی جانب سے ممبر سازی کیمپ میں شرکت کی البتہ رات کو بلاول بھٹو نے چوک کوٹلہ تولے خان میں سابق ایم پی اے عثمان بھٹی کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا اور عوام سے خطاب کیا دریں اثناءبلاول بھٹو زرداری کا گیلانی ہا¶س پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما¶ں را¶ ساجد علی‘ ملک کامران عبد اﷲ مڑل‘ ملک رضوان مہے‘ آصف رسول اعوان‘ اے ڈی بلوچ‘ چوہدری یٰسین‘ رئیس قریشی‘ میاں ارشد مڑل ودیگر نے استقبال کیا۔
بلاول بھٹو