ن لیگ کا مورال ڈاﺅن ہورہا ہے پیپلز پارٹی کو فائدہ اٹھانا چاہیے ،حامدسعید کاظمی کی علیحدگی میں بلاول سے ملاقات
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)گیلانی ہاﺅس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی سے ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے حامد سعید کاظمی نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ ن لیگ کا مورال تیزی سے ڈاﺅن ہورہا ہے جس کا پیپلز پارٹی کو فائدہ اٹھانا چاہیے اور پارٹی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے جس پر بلاول بھٹو نے علامہ سید حامد سعید کاظمی کی تجاویز سے اتفاق کیا اس دوران بلاول بھٹو نے حامد سعید کاظمی سے علیحدگی میں بات چیت کی۔
کاظمی بلاول ملاقات