مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بھون داس پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
نوابشاہ (نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹوئٹر پر بھون داس کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے نوابشاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بھون داس 2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
بھون داس