نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، خاتون شہید، 3 افراد زخمی انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام آباد (صباح نیوز) لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
بھارتی فائرنگ