چوہدری نثار کو گھٹنوں کی تکلیف‘ ہولی فیملی اسپتال میں چیک اپ کرایا
راولپنڈی (ا سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہفتہ کی شام ناسازی طبع کے باعث ہولی فیملی پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا اور ان کے علاج معالجے کیلئے ایم آر آئی کی گئی چوہدری نثار علی خان گھٹنوں میں تکلیف ہونے پر ہسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اور انہیں ادویات تجویز کیں ہسپتال میں اپنے طبی معائنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء واپس اپنی رہائشگاہ روانہ ہوگئے ۔
نثار/ چیک اپ