غلط تاریخ کے اندراج پر چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا‘ ترجمان پی آئی اے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان پی آئی اے نے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے چینی کے پیکٹ پر غلط تاریخ کے اندارج کے بارے میں سخت ایکشن لیتے ہوئے چینی فراہم کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے اور قانونی کاروائی کا نوٹس بجھوادیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے فلائٹ کچن میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات پر حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق عمل کرتی ہے۔ پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ سٹاک میں موجود چینی کے پیکٹ مکمل چیکنگ کے بعد سپلائر کو واپس کر دیئے گئے ہیں جبکہ فلائٹ کچن میں موجود دوسرے غذائی مواد کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ پی آئی اے چیف ایگزیکٹو نے اس سلسلے میں انکوائری کا حکم دیا ہے اور اگر اس میں پی آئی اے کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف ضروری قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔