قومی باکسر گل زیب کوشکست ایونٹ سے باہر ہوگئے
گولڈ کوسٹ(اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کے تیسرے روز باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کے گل زیب بھی شکست کھا کر گیمز سے آوٹ ہو گئے۔ گل زیب کو آئی لینڈر واش ایٹن کے ہاتھوں پانچ صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل گل زیب نے اپنے پہلے مقابلے میں حریف باکسرز کو شکست دیکر اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔