کامن ویلتھ گیمز پاکستان نے آخری لمحات میں بھارت سے فتح چھین لی
گولْڈ کوسٹ(کوئنزلینڈ آسڑیلیا) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں ہفتے کو گولڈ کوسٹ ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ یوں تو مقابلہ 2 دوگول سے برابری پرختم ہوا مگر گرین شرٹس نے آخری دوکواٹرز میں بھارتی ہاکی ٹیم کیخلاف جس طرح کاجارحانہ کھیل پیش کیا اسے تادیریاد رکھا جائے گا گولڈ کوسٹ ہاکی سینٹر میں تقریبا 20 ہزار سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میں روایتی حریفوں کے مابین کھیلے گئے سنسی خیزاور دلچسپ میچ کا فیصلہ پاکستان کو آخری منٹ کے رہ جانے والے چند سیکنڈپر ملنے والے پینلٹی کارنر پرمبشرعلی کے کئے گئے خوبصورت گول کی بدولت ہوا میچ کے آغاز سے قبل ہی گرائونڈ شائقین ہاکی سے بھرچکا تھا جس میں زیادہ ترتعداد بھارتی تماشائیوں کی تھی جوڈھول کی تھاپ اور نعروں کے ذریعے اپنی ٹیم کی مسلسل حوصلہ افزائی کررہے تھے مگر اس کے ساتھ ساتھ چندپاکستانی تماشائی بھی بھرپورجوش و خروش کے ساتھ شاہینوں کو سپورٹ کررہے تھے بھارت کے دلپریت سنگھ نے پہلے کوارٹر کے 13 ویں منٹ میں گول کرکہ اپنی ٹیم کرسبقت دلائی جسے 7 منٹ بعد ہرمنت پریٹ سنگھ نے پنالٹی کارنر کے ذریعے بال کو جال میں ڈال کر بھارت کو دو صفرکی برتری دلادی میچ کا تیسرا اور چوتھا کوارٹر پاکستانی شاہینوں کے نام رہا جنہوں نے مسلسل تابڑتوڑ حملے کرکے بھارتی ٹیم کو بیک فٹ پرجانے پر مجبور کردیا پاکستان کیجانب سے محمدعرفان جونیئر نے فیلڈ گول کرکے مقابلہ 2 ایک کردیا میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے جانب سے اٹیکنگ ہاکی کھیلنے کے باعث بھارت دفاعی پوزیشن میں آگیا آخری منٹ میں ملنے والے پینلٹی کارنر سے پاکستان فائدہ تونہ اٹھا سکا مگر ریویو لینے کے باعث آخری چند سیکنڈ میں مبشرعلی نے ملنے والے پینلٹی کارنر پرگول کر کے مقابلہ 2 دوگول سے برابر کردیا میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے پورے گرائونڈ کا چکر لگایا اور شائقین سے داد وصول کی اس موقع پر بھارتی کھلاڑی اپنی یقینی فتح کو برابری میں تبدیل ہونے پر کافی مایوس دکھائی دئیے پاکستان اپنا اگلا میچ 8 اپریل کو دوپہرڈھائی بجے انگلینڈٖ کیخلاف کھیلے گا دریں اثناء کامن ویلتھ گیمز کے تیسرے روز آسٹریلیا مجموعی طور پر57 تمغوں کے ساتھ پہلے32 میڈلز کے ساتھ انگلینڈ دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر موجود ہیں‘ آسٹریلیا نے 20 طلائی‘17 چاندی اور20 کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں جبکہ پاکستان کا تاحال واحد کانسی کا تمغہ ہے۔ باکسنگ ایونٹ میں 69 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں نارتھ آئی لینڈ کے واش ایڈن نے پاکستان کے گل زیب کو 5-0 کے فیصلے سے شکست دیدی سوئمنگ کی50 میٹر بیک اسٹوک اور 100 میٹر فری اسٹائل کیٹیگری میں پاکستان کے حسیب طارق اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے کل بروز اتوار(8 اپریل) کو شوٹنگ ایونٹ میں اسکیٹ اولمپک (Skeet Olympic)مقابلے کے پہلے دن پاکستان کے عثمان چاندشرکت کریں گے جبکہ ائیررائفل مینز میں غفران عادل اور ائیرپسٹل ویمنز میں مہوش حصّہ لیں گی ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے عثمان امجد راٹھور جبکہ سوئمنگ کی 100 میٹر فری اسٹائل میں بسمہ خان قسمت آزمائی کریں گی