18ویں ترمیم کے باوجود بلوچستان حکومت عملاً بااختیار نہیں: عبدالمتین اخوانزادہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخونزادہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 60 سالوں سے بلوچستان کو نظراندز کیا گیا۔ اگر وفاق درست انداز میں معاملات کو چلائے تو بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ اٹھارویں تر میم کے باوجود عملاََ صوبائی حکومت کو مکمل اختیارت حاصل نہیں۔ بلوچ علیحدگی پسندوں سے بھی بات چیت کرنی چاہئے۔ جب کمزور بھائی کو اختیار اور اعتماد نہ دیا جائے تو اپنے الگ گھر کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی۔