مذاکرات کے مخالف امن کے دشمن ہیں: آصف شہزاد
رائے ونڈ (نامہ نگار) لیگی رہنما میاں آصف شہزاد نے کہا کہ مذاکرات کے مخالف امن کے دشمن ہیں۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ حکومت قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ میاں برادران کی قیادت میں پاکستان جلد دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرے گا۔ حکومت کے ہمسایہ دوست ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے سے جلد ہی ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔