ملکی سلامتی و استحکام کا راز اتحاد میں مضمر ہے: پروفیسر عبدالستار حامد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت، طالبان مذاکرات کی کامیابی ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ غیر مشروط جنگ بندی، خلوص نیت ہی مذاکرات کی کامیابی کا زینہ ہے۔10 اپریل کو منی سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ”ڈویژنل بیداری ملت اہل حدیث کانفرنس“ نفاذ اسلام اور استحکام پاکستان کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نے مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ لاہور میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کا راز اتحاد میں مضمر ہے۔