سعد رفیق کا دورہ نیسپاک، ریلوے سٹیشنز کی تعمیر و مرمت کے حوالے گفتگو
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نیسپاک ہائوس لاہور کا دورہ کیا اورمنیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک امجد اے خان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے پنجاب میں ریلوے سٹیشنوں کی بڑی تعداد کی تعمیر نو کے منصوبے پیش کیے ۔ نیسپاک ماہرین کی ایک ٹیم نے ریلوے سٹیشنز کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے تفصیلی بریفنگ دی۔ جن میں نارووال ، ننکانہ ، اوکاڑہ ، ساہیوال اور حسن ابدال شامل ہیں۔ نیسپاک نے جدید خطوط پر ریلوے اسٹیشنوں کی لئے تعمیر نو اور بہتری کے منصوبوں کو تیار کیا جن میں پروجیکٹ کی منصوبہ بندی ، آرکیٹیکچرل انجینرنگ اور زمین کی تزئین کی ڈیزائن اور تعمیرات کی سرپرستی کی پر مشتمل ہو گی ۔