اعظم ہوتی کیخلاف نکاح پر نکاح کا مقدمہ درج، اہلیہ شمیم کیانی بھی نامزد
راولپنڈی (ثناء نیوز) اعظم ہوتی کے خلاف نکاح پر نکاح کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں اعظم ہوتی کی اہلیہ شمیم کیانی بھی نامزد ہے ۔ درخواست گزار نے دعوی کیا ہے کہ اعظم ہوتی نے میری بیوی سے نکاح پہ نکاح کیا ہے ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شمیم کیانی کو ابھی تک طلاق نہیں دی ہے مگر پھر بھی اعظم ہوتی نے ان سے نکاح کر لیا ہے۔ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں اعظم ہوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ درخواست گزار رنبواز نے پولیس کو بتایا کہ جو خاتون اعظم ہوتی کی بیوی ہونے کی دعویدار ہے وہ پہلے ہی اس کی منکوحہ ہے اس نے اسے ابھی تک طلاق نہیں دی لہذا وہ اعظم ہوتی سے شادی نہیں کر سکتی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر سنیٹر اعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالی شمیم کیانی پر پشاور ہائیکورٹ جاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر کامرہ پولیس چوکی ہٹیاں کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ بال بال بچ گئیں، ملزمان کے خوف سے سنیٹر اعظم خان ہوتی کی اہلیہ شمیم کیا نی نے ڈرائیور سمیت5گھنٹے تک پولیس چوکی ہٹیاں پر پناہ لیے رکھی، ملزمان فرار ہو گئے۔ سنیٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالی شمیم کیانی نے پنے اوپر حملہ کے حوالے سے ہٹیاں چوکی پر میڈتھانہ حضرو کی پولیس چوکی ہٹیاں کو تحریری درخواست دی۔