اسلام آباد: شادی ہال میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، 3 افراد زخمی
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں کھنہ پل کے علاقے میں واقع شادی ہال میں گیس سلنڈرکادھماکہ ہوا، دھماکے میں 3 افراد زخمی گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ شادی ہال کے تہہ خانے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث قریب قائم دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔