سانحہ گیاری: تاریخ کی بدترین قدرتی آفت کو دوسال بیت گئے
اسکردو (آن لائن) سانحہ گیاری کو دوسال بیت گئے۔ 2012 ء کو گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے 129فوجیوں سمیت140افرادنے جام شہادت نوش کیاتھا۔7اپریل 2012 ء کی شب پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔دنیا کے بلند ترین محاذ گیاری سیکٹرپر سرحدوں کی حفاظت پر مامورفوجی جوان اورسویلین پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ایک بڑے گلیشئر نے سرکناشروع کیااوربٹالین ہیڈ کوارٹر پر آگرا ۔سانحہ کیا تھا ایک قیامت تھی جو تاریخ کی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک بن گئی۔بٹالین ہیڈ کوارٹر میں موجود 129فوجی گلیشیئرمیں دب گئے۔گلیشئر کا حجم غیرمعمولی تھا۔پاک فوج نے فوری طورپر سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کا آغاز کیا جوکئی ماہ تک جاری رہا۔ایک مشکل اورکٹھن آپریشن کے دوران 133نعشیں تلاش کرلی گئیں۔