قلات : پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ رہا :آئی ایس پی آر
قلات/راولپنڈی (آئی این پی) ایک اطلاع کے مطابق قلات کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھاکہ قلات کے قریب فنی خرابی کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران پائلٹ اور ہیلی کاپٹر محفوظ رہا۔ دوسری طرف دیگر ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے دوران بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ نے ہیلی کاپٹر گرنے سے قبل چھلانگ لگا کر جان بچا لی۔