فیصل آباد: ایم پی اے کے بھائی اور گن مینوں کا ٹریفک وارڈن پر تشدد
فیصل آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک محمد نواز کے بھائی ملک محمد ریاض، اسکے دو گن مینوں اور ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے وارڈن کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں چوک گھنٹہ گھر میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹریفک وارڈن کی وردی پھاڑنے کے علاوہ کلاشنکوف کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک محمد ریاض اپنے دو گن مینوں اور ڈرائیور کے ہمراہ ریل بازار گول میں اپنی گاڑی کھڑی کررہا تھا کہ اس دوران ٹریفک پولیس کے وارڈن راشد جاوید نے انہیں غلط پارکنگ کرنے سے منع کیا جس پر ملک ریاض اور اس کے گن مین مشتعل ہوگئے۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لینے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔