گھر میں سپیئرپارٹس کے گودام کو آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
لاہور(نامہ نگار) گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا ساما ن جل گیا تفصیلات کے مطابق جنوبی چھائونی کے علاقہ برج کالونی میں واقع ایک گھر کے اندر سپئیر پارٹس کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جلگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔