زمیندار کا بیوہ اور 2 بہوئوں کو برہنہ کر کے تشدد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سے رپورٹ طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے زمیندار کی طرف سے بیوہ اور اسکی دو بہوئوں کوسر عام برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کو ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔شجاع آباد کے نواحی گائوں کے زمیندار رمضان نے بیوہ صغران بی بی اور اسکی دو بہوئوں کو برہنہ کر کے علاقے میں سرعام گھمایا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔